0
Monday 17 May 2021 11:15

شہباز شریف کا نام ECL میں ڈال دیا گیا، فواد چوہدری

شہباز شریف کا نام ECL میں ڈال دیا گیا، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈال دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنےسےمتعلق ریکارڈ اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 932954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش