0
Tuesday 18 May 2021 11:55

شاہ محمود قریشی ترکی پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی ترکی پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے۔ انقرہ ہوائی اڈے پر انقرہ کے ڈپٹی گورنر اسماعیل کوریجی نے استقبال کیا۔ ترکی میں پاکستان کے سفیر اور سفارتخانے کے سینیئر افسران بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ وزیر خارجہ کل سوڈان، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ساتھ نیویارک جائیں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ شاہ محمود قریشی گذشتہ روز وزیر خارجہ فلسطین کی بگڑتی صورتحال پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے سفارتی مشن پر روانہ ہوئے تھے۔ وزیر خارجہ نیویارک میں مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، وزیر خارجہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔ وزیر خارجہ، مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 933150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش