0
Tuesday 25 May 2021 18:59

پانی چور پیپلز پارٹی کے زمیندار، وزراء اور جاگیردار ہیں، خرم شیر زمان

پانی چور پیپلز پارٹی کے زمیندار، وزراء اور جاگیردار ہیں، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو ”پانی چور“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پانی چور وہ ہے جس کی سب سے زیادہ شوگر ملیں ہیں اور یہ شوگر ملیں آصف زرداری کی ہیں، پانی چور پی پی کے زمیندار، وزراء اور جاگیردار ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ارسا میں ہر صوبائی حکومت کا نمائندہ بیٹھا ہوا ہے، یہ ادارہ پانی چور نہیں ہے، اس نے سب کو پانی دینا ہے، ارسا میں طاقت نہیں کہ سندھ کے پانی کو روکے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ دشمن سیاسی جماعت ہے، پیپلز پارٹی رہنما صوبے کے لوگوں میں نفرتیں پیدا کررہے ہیں، کراچی والے بھی آج سندھ حکومت سے سوال کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ کے لوگ پہلے زرداری سے پوچھیں انہوں نے سندھ کو کیا دیا؟ اور بلاول زرداری نے سندھ کے لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے کیا کیا؟
خبر کا کوڈ : 934460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش