0
Thursday 27 May 2021 17:30

وزیراعظم سندھ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، شیخ رشید

وزیراعظم سندھ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نہ ہی سندھ کے معاملات میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کوئی گورنر راج آ رہا ہے تاہم سندھ میں ڈاکوراج ختم کرکے رہیں گے، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں سندھ پولیس کے ساتھ سندھ رینجرز بھی کام کرنے کو تیار ہے تاہم سندھ حکومت کی صوابدید ہے کہ وہ رینجرز کو جہاں چاہے استعمال کرے۔ اس سے قبل گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں سیاسی و امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور صوبے کا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 934831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش