0
Friday 28 May 2021 00:03
فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی کی خارجہ و داخلہ پالیسیوں کی بھرپور حمایت

علما و مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے رہنماؤں کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات 

علما و مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے رہنماؤں کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ لادینی قوتوں کی ملک دشمن سازشوں کے خلاف علما و مشائخ کو تحریک پاکستان کے جذبے کے تحت مقابلہ کرنا ہوگا۔ حکومت کی معاشی، سیاسی، سماجی، داخلہ و خارجہ پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ عوام کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں جن کے تحفظ کے لیے عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج منصورہ میں علما و مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی اور علما و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل پیرزادہ برہان الدین عثمانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر علما و مشائخ فیڈریشن کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی کی خارجہ و داخلہ پالیسیوں کی بھرپور حمایت و تائید کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین میں مسلمان بھائیوں کی مالی طور پر اور سفارتی اور اخلاقی سطح پر بھرپور مدد کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلہ پر مسلم امہ کا یکجا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ فلسطین کشمیر اور دیگر ایسے ممالک جہاں طاغوتی طاقتیں ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں ان کی نجات اور آزادی صرف اور صرف مسلم امہ کے اتحاد میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کے حقوق کی آواز اٹھاتی رہے گی اور دکھ کی ہر گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 934891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش