0
Friday 28 May 2021 22:23

حکومت بیرونی مداخلت کو مسترد کرکے معاشی پالیسیاں مرتب کرے، ثروت اعجاز قادری

حکومت بیرونی مداخلت کو مسترد کرکے معاشی پالیسیاں مرتب کرے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی عوام کا ایس او پیز پر عمل اور سوشل فاصلے کے سبب ہوا ہے، عوام کی حمایت کے بغیر کسی میں معاملے میں مثبت نتائج نہیں آتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر ملاقات کیلئے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کو سہولیات اور ذرائع آمدنی کیلئے حالات بہتر بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت بیرونی مداخلت کو مسترد کرکے ملک کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے معاشی پالیسیاں مرتب کرے، اس کے اثرات مثبت نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی و خوشحالی سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی، کراچی پاکستان کا معاشی انجن ہے، صنعتکاروں، تاجروں اور فیکٹری مالکان کو سہولیات اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے حکومت کام کرے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ معاشی حب کراچی میں غیر اعلانیہ 8 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ سوالیہ نشان ہے، بجلی و گیس کی معاشی حب میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے اور بہتر مستقبل کیلئے نئی نسل کو آگے لایا جائے، بیرونی قرضے لینا بند اور وسائل پر انحصار کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے، پاکستان میں پیدا ہونے والا بچہ بھی مقروض ہوتا ہے، حکومت قرضوں میں کمی لائے اور معاشی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و یکجہتی کی طاقت سے ہی مشکلات کو ختم اور معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 935023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش