0
Monday 31 May 2021 07:55

آزادکشمیر اسمبلی کے انتخابات 2 ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی تجویز

آزادکشمیر اسمبلی کے انتخابات 2 ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے آزادکشمیر اسمبلی کے انتخابات 2 ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی تجویز دے دی۔ این سی او سی نے انتخابات ملتوی کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2021ء تک آزادکشمیر کی 10 لاکھ آبادی کو ویکسینیشن لگائی جا سکتی ہے۔ مراسلے کے مطابق انتخابات کے باعث بڑے سیاسی اجتماعات کورونا وبا پھیلانے کا باعث بنیں گے جبکہ آزادکشمیر میں پہلے بھی کورونا وائرس پھیلاؤ کی شرح زیادہ رہی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ جولائی میں انتخابات کا انعقاد کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ خیال رہے کہ آزادکشمیر اسمبلی کی مدت 29 جولائی کو ختم ہو رہی ہے تاہم اب تک انتخابات کا شیڈول جاری نہیں ہوا۔ دوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے این سی او سی کی انتخابات ملتوی کرنی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 935446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش