0
Monday 31 May 2021 19:35

پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح کم ہوکر 4 فیصد پر آگئی، اسد عمر

پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح کم ہوکر 4 فیصد پر آگئی، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 10 فیصد تک پہنچ گئی تھی، لیکن اب کیسز کی مثبت شرح 4 فیصد پر آگئی ہے۔ این سی او سی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے باعث حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑے۔ سخت فیصلوں کے باعث کورونا کیسز میں کمی نظر آئی۔ اسدعمر نے کہا کہ پاکستان میں اب تک 70 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ویکسین لگوائیں۔ کورونا سے بچنے کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ 3 لاکھ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ ویکسین سے متعلق صوبائی حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کے لیے وفاقی حکومت مفت ویکسین فراہم کرے گی۔ ویکسین کو عام لوگوں تک پہنچانے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ چاہتے ہیں بڑی عید سے پہلے ایسی صورتحال پر پہنچیں تاکہ بندشیں نہ لگانا پڑیں۔ رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن چاہتے ہیں۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کی نسبت کورونا سے پاکستان میں کم نقصان ہوا ہے۔ پاکستان میں 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔ 18 سال سے زائد افراد کے لیے مفت ویکسین میسر ہوگی۔ جون اور جولائی میں 2 کروڑ ویکسین میسر ہوں گی۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43 اموات اور 2 ہزار 117 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 935544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش