0
Monday 31 May 2021 21:54

سندھ حکومت نے پانی کے معاملے کو سیاسی مسئلہ بنا دیا ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت نے پانی کے معاملے کو سیاسی مسئلہ بنا دیا ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں پانی کی تقسیم کم کی ہے، پانی کے معاملے کو ٹیکنیکل مسئلے سے زیادہ سیاسی مسئلہ بنادیا ہے، سندھ نے 4 سال میں 1600 ارب میں سے صرف 700 ارب روپے لگائے۔ حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے پاس سندھ میں مینڈیٹ ہے، ہمیں سندھ کے عوام کی جنگ لڑنی ہے، وزیراعظم نے کہا ایسا ہو ہی نہیں سکتا کسی بھی صوبے میں کسان سے زیادتی ہو، وزیراعظم نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں 35 فیصد فنڈ سندھ کو دیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پانی کی کمی اس لئے ہے کیونکہ بارشیں کم ہوئیں اور برف کا پگھلاؤ کم ہوا، سندھ حکومت کو اپنا فارمولا سمجھنا چاہیئے جب بارش کم آتا ہے تو پانی بھی کم آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب اور سندھ کو لڑوا کر سیکیورٹی رسک بن رہی ہے، اصل پانی چور سندھ حکومت ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے بااثر افراد کو کینال سے 330 ڈائریکٹ کنکشن دیئے گئے ہیں، سندھ میں غریب کسان کو کینالوں میں سے کنکشن نہیں دیا۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ حکومت غریب عوام کا پانی چوری کررہی ہے، سندھ میں ڈاکو آزاد پھر رہے ہیں، ہم پانی کی رکھوالی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 935558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش