0
Monday 31 May 2021 22:14

دو لاکھ ویکسین یومیہ کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

دو لاکھ ویکسین یومیہ کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ویکسینیشن کی مہم میں ہم وفاقی حکومت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، یومیہ 70 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے، تاہم ہم دو لاکھ ویکسین یومیہ کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ممبران کے ساتھ وزیراعظم کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، جام اکرام، ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ مشتاق مہر، اے سی ایس ہوم، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر قیصر سجاد، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارا خان، سیکریٹریز، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کی مہم میں ہم وفاقی حکومت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، یومیہ 70 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے، تاہم ہم دو لاکھ ویکسین یومیہ کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موبائل ویکسینیشن کا سسٹم بنایا ہے جس کے ذریعے روزانہ ایک لاکھ ویکسین لگائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کراچی میں 10.22 فیصد کیسز ہیں اور حیدرآباد میں 9.21 فیصد کیسز ہیں جبکہ باقی شہروں میں 3.68 فیصد کیسز ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے ضلع شرقی میں پورے ہفتے میں 22 فیصد کیسز رہے، ضلع وسطی اور جنوبی میں 10،10 فیصد کیسز رہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 30 دنوں میں 361 اموات ہوئیں، جن میں 228 مریض وینٹی لیٹرز پر تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کی کوویڈ-19 کی صورتحال پر اچھی کوآرڈینیشن ہوئی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپتال، خاص طور پر پرائیویٹ اسپتال بھر چکے ہیں، ایکسپو سینٹر کراچی 80 فیصد فُل ہوچکا ہے، اب ہم نئے مریضوں کو ڈاکٹر رتھ فاؤ (سول) اسپتال، جناح اسپتال اور لیاری اسپتال میں داخل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کوویڈ-19 اسپتال میں بھی گنجائش ختم ہوچکی ہے، سندھ میں نئے کیسز کی وجہ سے اسپتالوں پر دباؤ ہے۔
خبر کا کوڈ : 935561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش