0
Sunday 21 Aug 2011 20:57

پیپلزپارٹی، اے این پی اور متحدہ قومی موومنٹ تینوں امریکہ نواز جماعتیں ہیں، رحمت خان وردگ

پیپلزپارٹی، اے این پی اور متحدہ قومی موومنٹ تینوں امریکہ نواز جماعتیں ہیں، رحمت خان وردگ
لاہور: اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان اور عراق میں شکست کے بعد کراچی اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے ذریعے حالات خراب کروا رہا ہے، پہلی مرتبہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے مسئلہ پر کروڑوں عوام، تاجروں اور صنعت کاروں نے فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کرکے دہشت گردوں سے جان چھڑوا کر امن بحال کرائے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے عراق اور افغانستان میں شکست کے مسئلہ پر میٹنگ کی جس میں شکست کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا گیا جس کے بعد امریکیوں نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کے ذریعے حالات خراب کروائے جائیں، کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں دہشت گردی امریکہ کی ایجنسیاں اور امریکی نواز لوگ کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں امریکیوں کو آزادانہ گھومنے کی اجازت نہ دی جائے بلکہ ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر کھی جائے۔
تحریک استقلال کے مرکزی صدر نے کہا پیپلزپارٹی، اے این پی اور ایم کیو ایم تینوں جماعتیں امریکہ نواز ہیں ان کو عوام کی نہیں صرف اقتدار کی فکر ہے۔ میاں نوازشریف کے بھارت کے حوالے سے بیان پر انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو نواز شریف کو کہا گیا کہ اگر آپ نے اقتدار میں آنا ہے تو یہ لکھی ہوئی تقریر پڑھیں اقتدار میں آنے کے لئے امریکہ کو خوش رکھنا پڑے گا۔ نواز شریف امریکہ کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ آپ کے بغیر بچے (انڈیا) کا میں خیرخواہ ہوں، بھارت اور پاکستان کے درمیان صرف ایک لائن ڈالی گئی ہے ویسے ہم ایک ہیں، نواز شریف نے دو قومی نظریہ کی مخالفت کر کے کشمیریوں کی قربانیوں کو بھلا دیا ہے، کشمیر میں لاکھوں بھارتی فوجی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں اوپر سے پاکستان کے دو دفعہ وزیراعظم رہنے والے نوازشریف کے بھارت کے متعلق کیسے خیالات ہیں۔ 
ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کے آنے سے کراچی میں امن ہو گیا تو ان کی حکومت میں دوبارہ شمولیت خوش آئند ہے۔
خبر کا کوڈ : 93583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش