0
Wednesday 2 Jun 2021 23:45

فیس بک ملازمین نے فلسطینیوں کیخلاف کمپنی کی دہری پالیسی پر آواز اٹھا دی

فیس بک ملازمین نے فلسطینیوں کیخلاف کمپنی کی دہری پالیسی پر آواز اٹھا دی
اسلام ٹائمز۔ معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے درجنوں ملازمین کمپنی کی دہری پالیسی کے خلاف پھٹ پڑے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کے حق میں شیئر ہونے والے مواد کو نیوز فیڈ پر نہ دیکھنے کے خلاف فیس بک کے ملازمین نے کمپنی کے خلاف خط لکھ دیا۔ فیس بک کے دو سو ملازمین نے کمپنی کو آئینہ دکھا دیا۔ ملازمین نے خط میں لکھا کہ فلسطینیوں کے حق میں شیئر ہونے والے مواد کو مسلسل صارفین کی پہنچ سے دور کیا جا رہا ہے۔ صارفین نے یہ محسوس کرلیا ہے کہ فیس بک ان کی آواز کو دباتا ہے۔ یہ کمپنی کی آزادی اظہار رائے کی پالیسی کے خلاف ہے۔ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں شیئر کیے گئے مواد کا تحفظ یقینی بنایا جائے، کمپنی اپنے صارفین کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اقدامات کرے اور یہودیت سے متعلق اپنی پالیسیاں واضح کرے۔

ملازمین نے فیس بک سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دینے والی پوسٹ پر بھی وضاحت طلب کرلی۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں پر 11 روز تک مسلسل بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ اسرائیل نے اپنے حملوں میں متعدد رہائشی اور دفتری عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا۔ فیس بک پر دنیا بھر کے صارفین نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں مواد شیئر کیا، جسے فیس بک نے ڈیلیٹ یا حذف کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 935987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش