0
Thursday 3 Jun 2021 05:28

آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجٹ کی تیاری خطرناک کھیل ہے، محمد حسین محنتی

آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجٹ کی تیاری خطرناک کھیل ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومتی کارکردگی مایوس کن، مہنگائی و بیروزگاری اور معیشت کی خراب صورتحال سے ہر شہری پریشان ہے، 11 ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 8.83 فیصد ریکارڈ اضافہ ملک میں مستحکم معیشت کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے علاقے ٹنڈوجام میں مقامی ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی اخراجات سے نہیں لگتا کہ آئندہ آنے والے بجٹ میں بھی ظلم و ناانصافی کے مارے عوام کو کوئی ریلیف مل سکے گا۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجٹ کی تیاری اور آئی ایم ایف سے قرض لیکر ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنا خطرناک کھیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیروں کے غلام حکمران اس طرح کے اقدامات سے ملک و قوم اور آئندہ نسلوں کو بھی مالیاتی اداروں کے ہاں گروی رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت اور بجلی بحران حکومتی دعوؤں کی نفی ہے، وفاقی حکومت سندھ کو اپنے حصہ کے پانی کی فراہمی کو یقینی اور بجلی بحران، مہنگائی و بیروزگاری کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرکے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔
خبر کا کوڈ : 936017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش