0
Saturday 5 Jun 2021 08:50

لاہور، تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ، ایک رکن زخمی

لاہور، تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ، ایک رکن زخمی
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ کے علاقہ میں نامعلوم کار سواروں نے تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خیابان چوک کے قریب پیش آیا۔ بس ڈرائیور اور نامعلوم کار سوار کے مابین اوورٹیک کرنے پر تلخی ہوئی اور کار سوار ملزموں نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد بس سواروں نے احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ڈی آئی جی آپریشن لاہور ساجد کیانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق سیف سٹی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد ہی ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جائے گا۔ زخمی شخص کو ہستپال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 936381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش