0
Saturday 5 Jun 2021 09:25

متحدہ علماء بورڈ سے نصابی کتب کی کلیئرنس لازم قرار

ایک نصابی کتاب کی کلیئرنس فیس 85 ہزار روپے تک مقرر
متحدہ علماء بورڈ سے نصابی کتب کی کلیئرنس لازم قرار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک کی نصابی کتب کی کلیئرنس کیلئے متحدہ علماء بورڈ پنجاب نے اپنی پالیسی جاری کر دی ہے۔ ٹیکسٹ بک بورڈ کے فیصلے کے تحت پرائیویٹ پبلشرز اپنی کتابوں کے مسودات متحدہ علماء بورڈ میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ پہلی سے تیسری جماعت کی نصابی کتب پر کلیئرنس کیلئے متحدہ علماء بورڈ 35 ہزار روپے فیس وصول کرے گا۔ چوتھی اور پانچویں جماعت کیلئے 45 ہزار روپے، چھٹی تا آٹھویں جماعت کیلئے 60 ہزار روپے، میٹرک اور اولیول کیلئے 70 ہزار جبکہ انٹرمیڈیٹ کی نصابی کتب پر این او سی جاری کرنے کیلئے علماء بورڈ 85 ہزار روپے فیس وصول کرے گا۔
 
متحدہ علماء بورڈ نے کتابوں پر این او سی جاری کرنے کیلئے چار کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ ڈاکٹر راغب نعیمی، مولانا محمد علی نقشبندی، نبیرہ عندلیب اور مولانا محمد خان لغاری کو ہر کمیٹی کا الگ الگ چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ پبلشرز اپنی کتابوں کی کلیئرنس کے لیے مسودات متحدہ علماء بورڈ جمع کرانے کے پاپند ہوں گے جبکہ بورڈ سے حاصل کردہ این او سی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ جمع کرایا جائے گا جس کے بعد پبلشرز کو کتابوں کی اشاعت کی اجازت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 936383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش