0
Sunday 6 Jun 2021 21:52

بی اے پی کے ناراض ارکان کو 2 وزارتیں دینے کا فیصلہ

بی اے پی کے ناراض ارکان کو 2 وزارتیں دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں حکومتی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم ہوگئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا خطرہ ٹل گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے پارٹی کے سنیئر ارکان نے اہم کردار ادا کیا۔ مزید اطلاعات ملی ہیں کہ ناراض ارکان کو دو اہم وزارتیں دیئے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔ محکمہ صحت اور محکمہ اطلاعات بی اے پی کے ناراض ارکان کو دیئے جانے کے حوالے سے آئندہ چند روز کے اندر اہم میٹینگ ہوگی۔ البتہ ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بجٹ کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی معاملات پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ اس کے علاوہ یہ طے ہوا ہے کہ کوئی بھی غیر منتخب نمائندہ پارٹی کے اہم معاملات پر ایسا پالیسی بیان نہیں دے گا، جو بلوچستان عوامی پارٹی کے اندرونی معاملات کو خراب کرنے کا سبب بنے۔

دوسری جانب صوبہ میں بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کو بجٹ میں تجویز کردہ منصوبوں کی منظوری کا انتظار ہے، جبکہ وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے معاملات حل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کے ذریعے صوبائی حکومت کے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہونے کی امید ہے۔
خبر کا کوڈ : 936615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش