0
Monday 7 Jun 2021 08:59

گھوٹکی میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرا گئیں، 30 سے زائد افراد جاں بحق

گھوٹکی میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرا گئیں، 30 سے زائد افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پر موجود ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی ایس ریلوے سکھر کے مطابق ٹرین حادثے میں 14 بوگیاں متاثر ہوئیں، جبکہ 3 مکمل طور پر تباہ ہوئیں، 9 بوگیاں ملت ایکسپریس کی حادثے میں متاثر ہو کر پٹڑی سے اتریں۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی عثمان عبداللہ نے ٹرین حادثے میں 30 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، خاتون سمیت 7 افراد کی لاشیں اوباڑو اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ڈی سی گھوٹکی عثمان عبداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں 30 مسافر جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ بوگیوں میں بہت سے مسافر پھنسے ہوئے ہیں، پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کیلئے ہیوی مشینری، کٹر درکار ہیں، راستہ خراب ہونے کے باعث مشینری منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے ریلوےحکام نے بتایا ہے کہ مذکورہ حادثہ ریتی اور ڈہرکی ریلوے اسٹیشن کے درمیان علی الصبح پیش آیا، ملت ایکسپریس بوگیاں ڈی ریل ہونے پر پٹڑی پر کھڑی تھی، اس دوران کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پر موجود ملت ایکسپریس سے ٹکرائی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے کے مطابق حادثے کا شکار ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جا رہی تھی، حادثے کے بعد متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔ ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر چیخ و پکار مچ گئی، ریسکیو ٹیموں کے علاوہ مقامی افراد بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے، ٹرین حادثے کے متاثرین کو منتقل کرنے کا فوری طور پر کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا، بعد ازاں اہل علاقہ ٹریکٹر ٹرالیوں میں متاثرہ مسافروں کو شہر کی طرف منتقل کرنے لگے۔
خبر کا کوڈ : 936688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش