0
Thursday 10 Jun 2021 19:08

ویکسینیشن میں تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، سید سعید الحسن شاہ

ویکسینیشن میں تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، سید سعید الحسن شاہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ کو بیماریوں سے پاک اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی میں تیزی سے کار بند عمل ہیں۔ اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ حکمت عملی اور دور اندیشی سے کرونا وائرس سے بچاو اور محفوظ رہنے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لائے ہوئے ہیں۔ اپنے آبائی حلقہ نارووال کے عوام سے ملاقات میں انہوں نے تمام علمائے کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعہ کے خطبات میں عوام کو کرونا ویکسی نیشن کی اہمیت و افادیت کے بارے میں آگاہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کرونا جیسی خطرناک اور مہلک وبا سے بچنے کے لئے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں 677 ویکسی نیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ قائم ویکسی نیشن سنٹرز بغیر کسی چھٹی کے چوبیس گھنٹے عوام کو ویکسین لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم باشعور قوم ہیں۔ اس ویکسی نیشن کے بارے افواہ ساز فیکٹریوں اور ناعاقبت اندیش افراد نے گمراہ کن پراپیگنڈہ شروع کیا ہوا ہے۔ جس کا عوام ہر سطح پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لگائی جانے والی ویکسین عالمی ادارہ صحت اور قومی ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی سے منظور شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کا کردار بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مختلف ممالک سے کثیر سرمائے سے کرونا ویکسین خرید کر عوام کو بلا معاوضہ سے کرونا وائرس سے بچاو  کے لئے انجکشن لگا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ویکسین لگوانے میں تاخیر جان لیوا اور ممکنہ سماجی پابندیوں کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا سے بچاو اور معمولات زندگی کی بحالی کے لئے فوری ویکسی نیشن سنٹرز پر جا کر ویکسین لگوائیں۔
خبر کا کوڈ : 937339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش