0
Monday 22 Aug 2011 20:29

دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو کراچی کے واقعات سے ملک دولخت ہو سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان

دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو کراچی کے واقعات سے ملک دولخت ہو سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان
پشاور:اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے واقعات سے ملک دولخت ہو سکتاہے، اس مسئلے کو سوچ سمجھ کر اور دانشمندی سے حل کیا جائے، کراچی کے واقعات سے لسانیت کو ہوا ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لسانیت کو ہوا دینے سے ایک قوم کا تصور پاش پاش ہو جائیگا، حالات بہتر کرنے کیلئے ایک صفحے کا نسخہ حکومت کو دیا ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے، حکومت اپنی ناکام پالیسیوں سے اپنی عمر کم کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا میں فوج کے کردار کو تحفظ دیا گیا ہے، قبائلی علاقوں میں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ نافذ ہونا چاہیے۔
دیگر ذرائع کے مطابق مولانا فضل نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں نے کیا کردار ادا کیا ہے، جو فوج کو بلانے کی بات کی ضرورت پیش آنی ہے۔ حکومت طاقت استعمال کرسکتی ہے مگر اس سے مسائل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں شامل چند جماعتیں ملک کو توڑنے کے اسباب پیدا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 93738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش