0
Sunday 13 Jun 2021 07:40

اقوام متحدہ ریاست جونا گڑھ اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے نجات دلائے، ثروت اعجاز قادری

اقوام متحدہ ریاست جونا گڑھ اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے نجات دلائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے، جہاں تمام اقلیتیں آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر رہی ہیں، بھارت نے مسلم نسل کشی کی انتہا کی ہوئی ہے، اقوام متحدہ ریاست جونا گڑھ اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے نجات دلائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد کے ہمراہ نواب آف جونا گڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات اور تبادلہ خیال کے دوران کیا۔ اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے محمد آفتاب قادری، محمد طیب قادری اور کراچی ڈویژن کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ ریاست جونا گڑھ سے بھارتی غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کا عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تقسیم ہند کے موقع پر ریاست جوناگڑھ نے پاکستان سے الحاق کیا، بھارت نے ہزاروں مسلمانوں کو شہید اور خواتین کی عصمت دری تشدد و مظالم سے حقائق کو بدلا جو دنیا پر عیاں ہے، بھارت ریفرنڈم پر یقین رکھتا ہے تو پھر کشمیر میں ریفرنڈم سے کیوں بھاگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یاد رکھے ظلم و مظالم کی حکومتیں ایک دن ختم ہونی ہیں، ریاست جونا گڑھ کے جعلی ریفرنڈم کی داستان سب جانتے ہیں، نواب جہانگیر خانجی کی جوناگڑھ ریاست کو پاکستان کے ساتھ شامل کر نے کی جدوجہد کے ساتھ ہیں، جونا گڑھ کے مسئلے کے حل کیلئے مکمل ساتھ دینگے۔
خبر کا کوڈ : 937800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش