0
Monday 14 Jun 2021 21:00

ایف پی ایس سی نے گلگت میں انٹرویو سنٹر قائم کر دیا

ایف پی ایس سی نے گلگت میں انٹرویو سنٹر قائم کر دیا
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے گلگت میں انٹرویو سنٹر قائم کر دیا۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان میں ایف پی ایس سی کا انٹرویو سنٹر نہ ہونے سے یہاں کے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا تھا، جس کا ادراک کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے یہ معاملہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے حکام کے سامنے اٹھایا تھا۔ جس کے بعد ایف پی ایس سی نے گلگت میں انٹرویو سنٹر قائم کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق گلگت کے بعد سکردو شہر میں بھی انٹرویو سنٹر کے قیام کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 938045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش