0
Sunday 20 Jun 2021 14:00

کراچی، نجی یونیورسٹی کا سافٹ ویئر انجینئر کار چوری میں ملوث نکلا

کراچی، نجی یونیورسٹی کا سافٹ ویئر انجینئر کار چوری میں ملوث نکلا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کار چوری میں ملوث اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شخص نے اہم انکشافات کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی نجی یونیورسٹی کا سافٹ ویئر انجینئر کار چوری میں ملوث نکلا، ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم قیمتی گاڑیوں سے ٹریکر نکالنے کا ماہر ہے، ملزم نے کراچی سے درجنوں گاڑیاں چوری کرنے کے بعد انہیں دوسرے صوبوں میں منتقل کیا۔ دوران تفتیش ملزم نعمان نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ اس نے ایک سال میں گاڑیوں کے ہیر پھیر میں کروڑوں روپے کمائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان انڈا موڑ کا رہائشی ہے، جس کے خلاف متعدد متاثرین نے شکایتیں بھی درج کرائیں، ہوشربا انکشاف کے بعد ملزم کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 939074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش