0
Monday 21 Jun 2021 16:26

بھارت میں کورونا وائرس کے 53 ہزار 256 نئے کیسز، 1422 ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس کے 53 ہزار 256 نئے کیسز، 1422 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 53 ہزار 256 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مثبت کیسوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 99 لاکھ 35 ہزار 221 ہوگئی ہے، جب کہ اسی عرصہ میں 1 ہزار 422 اموات بھی ہوئی ہیں، جس کے بعد کورونا اموات کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار 135 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلا 78190 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ملک میں ابھی تک کل 280036898 شہریوں کی ویکسی نیشن ہوئی ہے۔ اس دوران آج نریندر مودی نے کہا کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ’یوگا‘ پوری دنیا کے لئے امید کی کرن بنا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 939247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش