0
Monday 28 Jun 2021 22:11

اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے، جماعت اسلامی

اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے فیصلے کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت 4 جولائی کو کراچی تا کشمور مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہونگے، کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے، اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں زوم پر الخدمت و جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی ذمہ داران نے گذشتہ سال کی چرم قربانی مہم کی کارکردگی رپورٹ اور آئندہ کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا، اجلاس میں صوبائی نائب قیم محمد مسلم، سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، الخدمت سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری، جنرل سیکریٹری محمد شاہد اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، جبکہ قیم صوبہ کاشف سعید شیخ نے زوم پر اجلاس میں شریک تھے

محمد حسین محنتی نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن کی صحت، تعلیم، دینی مدارس، صاف پانی کی فراہمی اور کورونا سمیت قدرتی آفات میں خدمات ناقابل فراموش ہیں، انسان ذات کی خدمت رب کی رضا کا بہترین ذریعہ ہے، ذمہ داران عید قرباں کے موقع پر اجتماعی قربانی، چرم قربانی مہم میں اور غرباء میں گوشت پہنچانے کی بھرپور منصوبہ بندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے جماعت اسلامی نے ہی چرم قربانی مہم کے سلسلے کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد غریبوں کی امداد اور شفاخانے قائم کرکے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ صوبائی امیر نے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ چرم قربانی مہم کے موقع پر جے آئی یوتھ، شعبہ اطفال، اسلامی جمعیت طلبہ سمیت برادر تنظیمات کے کارکنان کو بھی خصوصی طور پر شریک کریں۔
خبر کا کوڈ : 940560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش