0
Thursday 1 Jul 2021 00:28

خیبر پختونخوا میں گیس کے بعد بجلی کا بحران بھی سنگین ہوگیا

خیبر پختونخوا میں گیس کے بعد بجلی کا بحران بھی سنگین ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہری علاقوں میں 8 جب کہ دیہی علاقوں  میں 12 سے 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں گیس کے  بعد اب بجلی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے، صوبے میں بجلی کا شارٹ فال 5 سو میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے اور سوئی گیس کے بعد بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوگئی ہے۔ بجلی کے بحران کے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے، شہری علاقوں میں 8 سے دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب سوئی گیس بحران کے باعث پشاور شہر میں سی این جی سمیت گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی بدستور بند ہے، سی این جی سٹیشنز پر گیس بند ہونے سے رکشہ سروس متاثر ہوئی ہے اور نانبائیوں نے ایل پی جی سیلنڈر کا استعمال شروع کردیا ہے۔ ذرائع سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ سوئی گیس سپلائی پانچ جولائی تک متاثر رہے گی، گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے سپلائی متاثر ہورہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 940925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش