0
Tuesday 6 Jul 2021 19:57

لاہور، دہشتگردی کی روک تھام کیلئے نئی پالیسی آ گئی

لاہور، دہشتگردی کی روک تھام کیلئے نئی پالیسی آ گئی
اسلام ٹائمز۔ جوہر ٹاون دھماکے جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے نئی پالیسی آ گئی۔ فورتھ شیدول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے مانیٹرنگ سسٹم میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ نہ ہونے کے باعث جوہر ٹاون دھماکے کا ملزم عید گل نظروں سے اوجھل رہا۔ تاہم لاہور پولیس نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ مانیٹرنگ سسٹم فعال کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مانیٹرنگ سسٹم میں شامل ہیں۔ اس وقت لاہور میں 112 افراد کو فورتھ شیڈول میں رکھا گیا ہے۔۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے گھروں اور ٹریولنگ ہسٹری کی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر مرتب کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 941935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش