0
Thursday 8 Jul 2021 12:27

کراچی میں بوندا باندی اور موسم خوشگوار ہونے کا امکان

کراچی میں بوندا باندی اور موسم خوشگوار ہونے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج بوندا باندی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شہر کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو جائے گا، کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے مون سون کی پیش گوئی کر رکھی ہے، کراچی کے شہری بھی موسلادھار بارش کے منتظر ہے۔
خبر کا کوڈ : 942265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش