0
Monday 12 Jul 2021 09:37

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 اموات
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 808 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 15 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 670 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 84 فیصد ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 38 ہزار 622 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 162 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 13 ہزار 873 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 51 لاکھ 3 ہزار 802 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں اب تک کُل 1 کروڑ 98 لاکھ 83 ہزار 900 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 942949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش