0
Tuesday 13 Jul 2021 23:09

دہشتگردوں کیخلاف "النصر المبین" آپریشن میں وسیع علاقہ آزاد اور سینکڑوں تکفیری ہلاک ہوئے ہیں، جنرل یحیی سریع

دہشتگردوں کیخلاف "النصر المبین" آپریشن میں وسیع علاقہ آزاد اور سینکڑوں تکفیری ہلاک ہوئے ہیں، جنرل یحیی سریع
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے آج ایک پریس کانفرنس میں صوبہ البیضاء میں جاری صنعاء فورسز کے وسیع مزاحمتی آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ عرب چینل المسیرہ کے مطابق جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یہ آپریشن جارح سعودی فوجی اتحاد کی پشت پناہی سے صوبہ البیضاء میں انجام پانے والی القاعدہ و داعش کی جارحیتوں کا جواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ "النصر المبین" کے نام سے شروع ہونے والے اس آپریشن کے دوران نہ صرف دشمن کی جانب سے قبضے میں لئے گئے تمام علاقے بلکہ شہر الزہراء و صومعہ بھی آزاد کروا لئے گئے ہیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود غنیمت میں حاصل ہوا اور سینکڑوں تکفیری دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے صرف 72 گھنٹوں کے دوران ہی النصر المبین آپریشن کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کی کارروائیوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمنی مسلح افواج اپنی اس عظیم کامیابی کا اعلان کر رہی ہیں تاکہ دنیا داعش و القاعدہ اور امریکہ و جارح سعودی فوجی اتحاد کے درمیان جاری قریبی تعاون سے آگاہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور جارح سعودی فوجی اتحاد، اپنی حلیف دہشتگرد تنظیموں القاعدہ و داعش کو مکمل ہوائی سپورٹ فراہم کرتی ہیں جبکہ ہم البیضاء کے رہائشیوں و قبائل کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ جن کا موثر تعاون نہ صرف عسکری آپریشن کے دوران حاصل رہا ہے بلکہ وہ امریکہ و جارح سعودی فوجی اتحاد کے حملوں کے روکے جانے سمیت محاصرے کے خاتمے اور پوری کی پوری یمنی سرزمین کی آزادی تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 943280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش