0
Friday 16 Jul 2021 09:38

طالبان نے سیزفائر کی مشروط پیش کش کی، افغان حکومت

طالبان نے سیزفائر کی مشروط پیش کش کی، افغان حکومت
اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت کے نمائندے نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے 3 ماہ کی جنگ بندی کی پیشکش کی گئی ہے۔ امن مذاکرات میں افغان ٹیم کے رکن نادر نادری نے کہا ہے کہ طالبان نے 7 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی اور طالبان رہنماؤں کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے ہٹانے کے بدلے یہ پیشکش کی۔ دوسری جانب طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہےکہ طالبان دنیا بھر سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، سب کو سرمایہ کاری کے اچھے مواقع فراہم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 943655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش