0
Saturday 17 Jul 2021 23:27
چینی وزیر خارجہ کی شامی صدر کیساتھ ملاقات

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شام کی ہمہ جانبہ حمایت جاری رکھینگے، وانگ یی

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شام کی ہمہ جانبہ حمایت جاری رکھینگے، وانگ یی
اسلام ٹائمز۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے آج اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع اور مشترکہ مفاد کے حصول کے لئے متعدد میدانوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران شامی صدر بشار الاسد کا کہنا تھا کہ چین ایک طاقتور ملک ہے جسے عالمی سطح پر بڑا اور اہم مقام بھی حاصل ہے جبکہ شام چین کے ساتھ تمام میدانوں میں وسیع باہمی تعاون کا خواہاں ہے۔ شامی صدر نے، شامی عوام کی ہمہ جانبہ حمایت اور شامی حق حاکمیت و جغرافیائی سالمیت کے حوالے سے اختیار کردہ موقف پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس ملاقات کے دوران 70 سے زائد ممالک میں جاری چین کے "بیلٹ اینڈ روڈ" عالمی منصوبے (Belt and Road Initiativ) میں شامی شرکت پر بھی گفتگو ہوئی جس کے دوران، شام کے اہم محل وقوع کے سبب چینی وزیر خارجہ کی جانب سے اس منصوبے میں شامی شرکت پر اصرار کیا گیا۔ وانگ یی نے اپنی گفتگو کے آخر میں ایک مرتبہ پھر، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی قوم کی بھرپور حمایت پر تاکید کی اور شام کے غیر قانونی سرحدی محاصرے و اس پر عائد غیر انسانی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ، شام کے اندرونی مسائل میں مداخلت سمیت؛ شام کے حق حاکمیت اور اس کی جغرافیائی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والی ہر چیز کے خلاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 943987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش