0
Monday 19 Jul 2021 01:52

فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید

فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سینائی نرائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں بالاکوٹ سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ سپاہی جنید شہید ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاکہ کسی بھی بچ جانے والے دہشت گرد کا خاتمہ کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 944129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش