0
Monday 19 Jul 2021 18:27

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ترقیاتی کاموں کو ترجیح دے رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ترقیاتی کاموں کو ترجیح دے رہی ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان، مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کراچی میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروا رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے اس شہر کو یکسر نظر انداز کردیا ہے۔ وہ کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، جبکہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کو بریفنگ دی۔ بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے دو تلوار، تین تلوار، گزری، پنجاب چورنگی، برنس روڈ، سندھ سیکریٹیریٹ، صدر، پاکستان چوک، حقانی چوک اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بعض علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی اور نالوں کی صفائی کا بھی جائزہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے ضلع جنوبی کے نالوں کے جاری صفائی کے کام پر بھی انہیں بریف کیا۔

بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کی حکومت ترقیاتی کاموں کو ترجیح دے رہی ہے، کراچی میں سڑکوں کی تعمیر، پارکس کی بحالی، نالوں کی مرمت، سیوریج کے نظام کی بہتری کے لئے کام جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لئے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیانات نہیں بلکہ عملی اقدام پر یقین رکھتے ہیں اور وہ گراؤنڈ پر نظر بھی آرہا ہے جبکہ دوسری جانب نااہل تبدیلی سرکار نے صرف اعلانات پر اکتفا کیا ہے، کراچی کے شہریوں کو سبز باغ دکھائے ہیں اب عوام پی ٹی آئی کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، شہری کسی بھی طرح ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 944238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش