0
Wednesday 21 Jul 2021 15:48

عوام عید کے دن شہر کو صاف رکھیں، ڈی سی کوئٹہ

عوام عید کے دن شہر کو صاف رکھیں، ڈی سی کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عوام الناس کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ ایک ایسا اسلامی تہوار ہے، جس میں اکثر و بیشتر لوگ قربانی دیتے ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے شہر کو قربانی اور عید الاضحیٰ کے موقع پر صاف ستھرا رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے شہر میں تقریباً 25 ہزار کے قریب شاپنگ بیگز تقسیم کئے ہیں اور خود عوام کے پاس بھی یہ موجود ہیں، عوام الناس اپنا کچرا ان میں ڈال کر کنٹینرز کے قریب رکھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہری عید کے تین دن یہ کیمپین جاری رکھیں تو شہر کی حالت میں بہت بہتری نظر آسکتی ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنا بھی خیال رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرے اور ویکسینیشن کے ذریعے جان لیوا وباء سے چھٹکارا حاصل کرے۔
خبر کا کوڈ : 944485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش