0
Thursday 22 Jul 2021 23:48

اسرائیل و دہشتگردوں کے شام مخالف جرائم میں پوری عالمی برادری شریک ہے، دمشق

اسرائیل و دہشتگردوں کے شام مخالف جرائم میں پوری عالمی برادری شریک ہے، دمشق
اسلام ٹائمز۔ شامی وزارت خارجہ نے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر گذشتہ شب ہونے والے ہوائی حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری کو اسرائیلی جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا ہے۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق ان حملوں کے جواب میں جاری ہونے والے دمشق کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی جانب سے حلب کے گردونواح میں جاری حملوں اور ترکی کی جانب سے صوبہ الحسکہ کا پانی بند کئے جانے کے ساتھ ساتھ جاری رہنے والے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے مسلسل حملوں کا مقصد خطے میں جیوپولیٹیکل تبدیلیاں لانا ہے۔ شامی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے صرف اور صرف عالمی حمایت یافتہ دہشتگردی اور خطے میں اسرائیلی چیلوں کے خلاف شام کے دوٹوک و اصولی موقف کے باعث کئے جا رہے ہیں۔

دمشق نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے خطے بھر میں دہشتگردانہ جرائم کی انجام دہی؛ امریکی و مغربی حکومتوں کی کھلی حمایت اور عالمی برادری کی جانب سے اس کی پردہ داری کے بغیر ممکن نہیں۔ شام نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کو پورا اطمینان حاصل ہے کہ ان جرائم کی انجام دہی پر اس سے کبھی جواب طلب نہیں کیا جائے گا اور یہی وجہ ہے کہ نہ صرف وہ خود جھوٹے دعوے و الزامات سے کام لے رہی ہے بلکہ عالمی برادری بھی اس کے تمام جرائم اور دہشتگردوں کو حاصل اس کی کھلی حمایت پر مسلسل پردہ ڈال رہے ہیں۔ شامی وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ عالمی برادری کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کے جرائم کی پردہ پوشی کے باعث خود عالمی برادری بھی نہ صرف اسرائیل بلکہ داعش و جبہة النصرہ سمیت تمام دہشتگردوں کے جرائم میں برابر کی شریک بن چکی ہے۔ دمشق نے اپنے بیان کے آخر میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے وہ غاصب صیہونی رژیم کے اس حملے کی فی الفور مذمت کرے اور مستقبل میں مزید ایسے واقعات کے وقوع پذیر نہ ہونے کی یقین دہانی کروائے۔
خبر کا کوڈ : 944639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش