0
Friday 23 Jul 2021 23:36
مستحقین میں گوشت کی تقسیم

المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع قربانی کا اہتمام

المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع قربانی کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رفاہی ادارے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں قربانی کا اہتمام کیا گیا، قربانی کے گوشت کو شہداء، اسیران امامیہ، غرباء اور مستحقین میں تقسیم کیا گیا، تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب میں ملتان، ڈیرہ غازیخان، علی پور، رحیم یار خان میں مقامی امام بارگاہوں میں قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل جنوبی پنجاب کے انچارج کا کہنا تھا کہ قربانی کا مقصد معاشرے میں موجود ایسے افراد تک پہنچنا ہے، جو دست سوال دراز نہیں کرتے، جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجن سے زائد جانوروں کی قربانی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 944787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش