0
Thursday 25 Aug 2011 17:35

یوم القدس ایک عظیم اور اہم بین الاقوامی اسلامی دن ہے، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

یوم القدس ایک عظیم اور اہم بین الاقوامی اسلامی دن ہے، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یوم قدس کو عظیم اور اہم بین الاقوامی اسلامی دن قرار دیا جس دن ملت ایران اور مسلمان اقوام ایسے حق کو آشکار کرنے کیلئے صدا بلند کرتے ہیں جسکو چھپانے کیلئے عالمی استکباری قوتیں گذشتہ 60 سال سے سازشوں میں مصروف ہیں۔ وہ کل رات اپنی ملاقات کیلئے آئے یونیورسٹی اساتید و طلاب کے عظیم اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
قائد انقلاب اسلامی ایران نے کہا کہ ایران میں اسلامی جمہوری نظام کا قیام، جمعۃ الوداع کا روز قدس کے طور پر اعلان اور تہران میں اسرائیلی سفارتخانے کی جگہ فلسطینی سفارتخانے کی تاسیس وہ جارحانہ اقدامات تھے جنہوں نے دنیا کے نقشے سے فلسطین کو محو کرنے کی استکبار جہانی کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تاکید کی کہ روز قدس انقلاب اسلامی ایران کی حفاظت کی ضمانت بھی فراہم کرتا ہے لہذا قدس ریلی میں شرکت کرنے والا ہر شخص درحقیقت قومی سلامتی اور اسلامی انقلابی اقدار کی حفاظت میں برابر کا شریک ہے۔
ولی امر مسلمین جہان حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس امید کا اظہار کیا کہ خدا کے لطف و کرم سے اس سال بھی یوم قدس ایران اور تمام اسلامی ممالک میں پورے جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 94485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش