0
Saturday 24 Jul 2021 17:06

کوئٹہ، غیر حاضری پر 9 میڈیکل آفیسرز نوکری سے فارغ

کوئٹہ، غیر حاضری پر 9 میڈیکل آفیسرز نوکری سے فارغ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری شدہ اعلامیے کے مطابق حکومت بلوچستان نے 9 میڈیکل افسروں کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے، جن میں لیڈی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی سے غیر حاضری کی بنیاد پر مبینہ میڈیکل افسروں اور لیڈی میڈیکل افسروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق موجودہ حکومت کیجانب سے غیر حاضری کے خلاف اقدامات اٹھاتے ہوئے سو سے زائد میڈیکل آفیسرز کو نوکریوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 944893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش