0
Monday 26 Jul 2021 23:58

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت دفاع عزاداری کانفرنس، علماء و ذاکرین کی شرکت

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت دفاع عزاداری کانفرنس، علماء و ذاکرین کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے اسلامک ریسرچ سینٹر فیڈرل بی ایریا کراچی میں دفاع عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خصوصی خطاب علامہ ناصر عباس جعفری نے کیا جبکہ دیگر مقررین میں صدر جعفریہ الائنس پاکستان علامہ سید رضی جعفر نقوی، بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ باقر حسین زیدی، مرکزی صدر مجلس ذاکرین امامیہ علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نقی نقوی، صدر شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن علامہ کامران حیدر عابدی، بوتراب اسکاؤٹس کے مہدی عباس، اسکاؤٹ رابطہ کونسل کے سردار حسین، صدر مرکزی تنظیم عزاداری ایس ایم نقی، شمس الحسن شمسی، غفران مجتبیٰ، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری شامل تھے۔

دفاع عزاداری کانفرنس میں علامہ مبشر حسن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، علامہ ملک غلام عباس نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، جبکہ میثم جعفری نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس میں شہر قائد کے نامور علمائے کرام، ذاکرین عظام، خطباء، آئی ایس او، مرکزی تنظیم عزا، مختلف شیعہ تنظیمات، مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ماتمی انجموں و سنگتوں کے عہدیداران، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، اسکاؤٹس گروپس، مختلف نوحہ و منقبت خواں حضرات خصوصاً ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، معروف شاعر اہل بیت ظفر عباس ظفر، شبر رضا، رضی حیدر رضوی، حسن صغیر عابدی سمیت مختلف مذہبی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔

اپنے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عزاداری امام حسین (ع) انسان کا شعور بیدار کرتی ہے، عزاداری انسان کو آگہی فراہم کرتی ہے، ہم ہر قسم کی قربانی دے سکتے ہیں لیکن عزاداری سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ری برتھ آف مڈل ایسٹ کے منصوبے کی آڑ میں خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس سال کا محرم الحرام بہت حساس حالات میں ہے اور ہمارے لئے آزمائش ہے، پاکستان بھر میں شیعہ جوان اہل سنت کو ساتھ ملا کر مساجد و امام بارگاہوں کی حفاظت کی ذمہ داری لیں، ہمیں اپنے منبر کو حکیمانہ انداز میں استعمال کرنا ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ قرآن و سنت اور حدود الہیٰ سے متصادم قانون سازی ہو رہی ہے، اسلامی تعزیرات کو تبدیل کیا جا رہا ہے، حکمران اس ملک کو مسلکی پاکستان میں تبدیل نہ کریں بلکہ اسے مسلم پاکستان رہنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی کے درمیان وحدت کو فروغ دینا ہوگا، منبر کے غلط استعمال کو روکنا ہوگا اور اسے مولا حسینؑ کے عزاداروں کو جوڑنے کیلئے استعمال کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارڈر پر مدارس کی آڑ میں القاعدہ کی چھاؤنیاں بنائی جا رہی ہیں، امریکا ایک شیطان ہے، اس کا خطے میں آنا بھی فتنے کیلئے تھا اور جانا بھی فتنے کیلئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 945272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش