0
Tuesday 27 Jul 2021 23:11

کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد شروع

کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد شروع
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ شہر میں چھوٹی بڑی مارکیٹس شام 6 بجے بند کرادی گئیں۔ کورونا کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر سول اسپتال میں ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد آنکھوں، ای این ٹی، سرجری، ہڈی جوڑ، اسکن اور ڈینٹل او پی ڈیز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث پولیس ٹریننگ سینٹر کی سرگرمیاں بھی ایک ماہ کیلئے معطل کردی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 945465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش