0
Friday 30 Jul 2021 21:55

خواتین کو وراثتی حق نہ دینے پر فوجداری کے مقدمے کا حکم

خواتین کو وراثتی حق نہ دینے پر فوجداری کے مقدمے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وراثت میں خواتین کے حق سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے آئینی درخواست پر تحریری فیصلے کے مطابق خواتین کو حق نہ دینے والوں کے خلاف فوجداری کا مقدمہ درج کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل کی جانب سے جاری ہوا ہے۔ فیصلے کے مطابق خواتین سمیت تمام حقداروں کے نام منتقل کئے بغیر وراثت کی تقسیم نہیں کی جاسکتی۔ خواتین کے نام چھپانے یا نکالنے پر وراثت کی تقسیم کا عمل عدالت میں جائے بغیر کالعدم ہوگا۔ کسی خاتون کو شادی یا کسی بھی قسم کے تحفے اور رقم کی بنیاد پر جائیداد کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام سول عدالتوں کو وراثت سے متعلق زیر التوا مقدمات تین ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ ریونیو کو وراثت کی سیٹلمنٹ سے قبل علاقے میں اعلانات اور گرلز تعلیمی اداروں میں کتابچے تقسیم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈی جی نادرا کو ریونیو دفاتر میں کال ڈیسک قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جو محکمہ ریونیو کو معلومات فراہم کرے گا۔ ممبر بورڈ آف ریونیو کو ڈی جی نادرا کے ساتھ شجرہ نسب کے بروقت اجرا کیلئے ملکر طریقہ کار طے کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 945949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش