0
Saturday 31 Jul 2021 23:21

لاک ڈاؤن سے کورونا کی شدت کم نہیں ہوگی ایس او پیز پر عمل کرانا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

لاک ڈاؤن سے کورونا کی شدت کم نہیں ہوگی ایس او پیز پر عمل کرانا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے کورونا کی شدت کم نہیں ہوگی، ایس او پیز پر عمل کرانا ہوگا، طاقت سے نہیں شعور سے اجاگر کرکے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کا کہا جائے۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ویکسینیشن کا خوف عوام میں موجود ہے، حکومت ویکسینیشن کے فوائد و نقصان دونوں عوام کے سامنے رکھیں، ویکسینیشن کے فائدے 90 فیصد بھی ہیں، تو اس کے بارے میں عوام کو بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت واضح کرے دیہاڑی دار مزدور طبقہ 8 اگست تک گھر کا چولہا کیسے جلائے، ملک بھر میں کہیں لاک ڈاؤن نہیں، سندھ کا نام لیکر کراچی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو ہی نہیں بلکہ سندھ بھر کے عوام کے مسائل حل نہیں کر سکی ہے، بطور طاقت ایس او پیز پر عمل نہیں کرایا جاسکتا ہے اس کیلئے قانون سازی کی جائے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے مزید مشکلات ہونگی، تاجروں، غریبوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مکمل لاک ڈاؤن کے کے حکومت کے فیصلے کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی سے 90 فیصد ٹیکس وصول کرتی ہے، تو پھر کراچی کی عوام کو سندھ حکومت مارکیٹوں، سرکاری دفاتروں میں سینٹائزر گیٹ لگوائے، ماسک فری تقسیم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو بند کرکے 4 ارب روزکا نقصان ہو رہا ہے، کاروبار اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کھلوا کر ایس او پیز پر حکومت اس کا آدھا خرچ کرے، تو پورا سندھ ایس او پیز پر عمل پیرا ہوگا، کورونا وباء کا پھیلاؤ بھی رک جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 946150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش