0
Monday 2 Aug 2021 00:24

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ داودزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے داؤد زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، اہلکار ڈیوٹی سے واپسی پر گھر جا رہا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ایف آر پی کانسٹیبل آصف ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ تھانہ داؤد زئی میں کسی نے فائرنگ کردی اور فائرنگ سے کانسٹیبل موقع پر ہی دم توڑ گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے۔
خبر کا کوڈ : 946299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش