0
Monday 2 Aug 2021 13:13

غیور نقوی ایک سال کیلئے امامیہ چیف اسکاوٹ منتخب ہوگئے

غیور نقوی ایک سال کیلئے امامیہ چیف اسکاوٹ منتخب ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ اسکائوٹنگ کے زیراہتمام مری میں جاری 7 روزہ اسکائوٹ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا، کیمپ کے آخری روز اسکائوٹ کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں سال دو ہزار اکیس بائیس کے لئے غیور نقوی کو امامیہ چیف اسکائوٹ منتخب کر لیا گیا۔ نو منتخب چیف اسکائوٹ سے مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین نے حلف لیا۔ اسکائوٹ کیمپ میں ملک بھر سے سینکڑوں اسکائوٹس نے شرکت کی، سالانہ کیمپ میں اسکائوٹس کو فرسٹ ایڈ، ہنگامی حالات میں دوسروں کی امداد، سیلف ڈیفنس اور جسمانی صحت کے متعلق عملی تربیت دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 946386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش