0
Tuesday 3 Aug 2021 23:47

لاک ڈاؤن سے معیشت کا پہیہ جام اور غریب بھوک سے مر رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری

لاک ڈاؤن سے معیشت کا پہیہ جام اور غریب بھوک سے مر رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے معیشت کا پہیہ جام اور غریب بھوک سے مر رہے ہیں، سندھ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے کورونا وباء میں اضافے کا خدشہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن سینٹرز پر عوام کے ہجوم سے ایس او پیز کی دھجیاں بکھر گئیں، ویکسینیشن سینٹرز قائم کرکے ہر سینٹرز پر تعداد فکس کی جائے، تاکہ ہجوم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ویکسینیشن سینٹرز پر ہوتی ہے، اتنی تو بازاروں، مارکیٹوں اور مالز میں نہیں ہوتی، حکومت ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولنے کے احکامات جاری کرے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت جب گھر گھر ویکسینیشن کا اعلان کر رہی ہے، تو پھر سینٹرز پر ہجوم کا نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نےکہا  کہ معاشی بہتری کیلئے حکومت کو تاجروں، صنعتکاروں کی مشاورت سے فیصلے کرنا چاہیے، سندھ میں لاک ڈاؤن سے اربوں روپے یومیہ کا نقصان ہو رہا ہے، مزدور و غریب طبقہ بھیک مانگنے پر مجبور ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں، غریبوں کی مالی معاونت کرے، غریبوں کو گھر گھر راشن پہنچائے، غریب طبقے کو راشن کی عدم فراہمی کے بغیر لاک ڈاؤن ظلم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی منا کر شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 946665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش