0
Monday 16 Aug 2021 14:44

لاہور، یومِ عاشور کے مرکزی جلوس میں بلاتعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل

لاہور، یومِ عاشور کے مرکزی جلوس میں بلاتعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یومِ عاشور کے مرکزی جلوس میں بلاتعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ لیسکو کی جانب سے 9 اور 10 محرم الحرام کو اندرون لاہور کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔ لیسکو کے چار گرڈ سٹیشنز کے ذریعے جلوس کے روٹ پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جائیگی۔ کربلا گامے شاہ اور نثار حویلی کیلئے جنریٹرز بھی لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں لیسکو نے تین ایس ڈی اوز کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

لیسکو ترجمان کے مطابق ایس ڈی او بھاٹی گیٹ احتشام الحسن، ایس ڈی او شیرانوالہ گیٹ عاصم بخاری اور ایس ڈی او شاہ عالم سب ڈویژن محمد احسان بھی یوم عاشور پر فرائض سرانجام دیں گے۔ ایکسیئن داتا دربار ڈویژن کے مطابق سپیشل ٹیمیں مرکزی جلوس کیلئے تین شفٹوں میں کام کریں گی۔ جلوس کے آگے اور پیچھے بھی لیسکو ٹیمیں فرائض کی انجام دہی کیلئے موجود ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 948853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش