0
Tuesday 17 Aug 2021 17:53

بیلہ میں بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند

بیلہ میں بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند
اسلام ٹائمز۔ بجلی کے بحران کے خلاف بیلہ کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی مکمل بندش اور انتظامیہ کی زیادتیوں کے خلاف کوئٹہ کراس گرڈ اسٹیشن کے سامنے علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بند کر دی، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کے بحران کی وجہ سے زرعی ٹیوب ویلز بند ہیں اور پانی کی بندش سے ان کی فصلیں متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی فریاد رسی کو پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 949056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش