0
Monday 23 Aug 2021 11:51

PIA کا کابل فلائٹ آپریشن آج پھر منسوخ

PIA کا کابل فلائٹ آپریشن آج پھر منسوخ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان اتھارٹیز کی جانب سے مقامی لوگوں کا انخلا روکنے کے نئے احکامات سامنے آنے کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے آج کا کابل فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللّٰہ ایچ خان کے مطابق آج کی کابل کے لیے تینوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغان حکام کی جانب سے مقامی لوگوں کو کابل سے انخلا کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس وجہ سے پہلے سے تیار فہرستوں کے مطابق مسافروں کی بورڈنگ میں دشواری کا خدشہ ہے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے آج ایک دن کے لیے کابل کی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں، کل کی پروازوں کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے مطابق آج پی آئی اے فلائٹ آپریشن کے لیے آج 3 پروازیں کابل جانا تھیں، اس آپریشن کے لیے دو بوئنگ طیارے اور ایک ایئر بس تیار تھی۔
خبر کا کوڈ : 949882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش