0
Saturday 28 Aug 2021 11:49

افغان شہریوں کو اسلحہ اور سرکاری املاک فوری جمع کروانے کی ہدایت

افغان شہریوں کو اسلحہ اور سرکاری املاک فوری جمع کروانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے شہریوں کو  سرکاری املاک، گاڑیاں اور  اسلحہ متعلقہ اداروں کو جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری سرکاری املاک، گاڑیاں اور اسلحہ ایک ہفتے میں جمع کروا دیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ شہری سرکاری اشیاء ایک ہفتے کے اندر اندر متعلقہ محکموں میں جمع کروا دیں تاکہ وہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 950819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش