0
Tuesday 31 Aug 2021 11:05

ملتان، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

ملتان، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سابق وزیراعظم و صدر سردار یعقوب خان، اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر، ایم ایل اے جاوید ایوب، ایم ایل اے میاں وحید نے گیلانی ہاوس میں ملاقات کی اور اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی سے کشمیر الیکشن میں ان کی بھرپور حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، اس موقع پر ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر ہے اور آج عمران خان آزاد کشمیر میں جس ریفرنڈم کی بات کر رہے ہیں اس کو کلی طور پر ہم مسترد کرتے ہیں، وہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر سطح پر پیپلزپارٹی ان کی سپورٹ کرے گی، پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر رہے گی، مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں لیکن کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، یہ کہتے تھے کہ مودی کے آنے سے کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا اب کشمیر کہاں ہے۔ بعدازاں آزاد جموں و کشمیر کے اراکین اسمبلی گڑھی خدا بخش لاڑکانہ روانہ ہو گئے، جہاں وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کریں گے اور شہدائے گڑھی خدابخش کو پیغام دیں گے کہ آپ نے جس پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی تھی ہم آج بھی مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 951269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش